5 مارچ، 2024، 2:30 PM

بھارت نے مقبوضہ فلسطین میں اپنے شہریوں کو سرحدی مقامات کے سفر سے خبر دار کیا

بھارت نے مقبوضہ فلسطین میں اپنے شہریوں کو سرحدی مقامات کے سفر سے خبر دار کیا

تل ابیب میں ہندوستانی سفارت خانے نے اس ملک کے شہریوں سے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقوں کے سرحدی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہندوستانی سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرکے ہندوستانی شہریوں کو سرحدی علاقوں کے سفر سے خبردار کیا ہے۔

اس بیان میں بھارتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرحدی علاقوں میں رفت و آمد سے گریز کریں اور مقبوضہ فلسطین کے اندر محفوظ مقامات پر رہیں۔

اس انتباہ کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ انتباہ لبنان کے سرحدی علاقوں اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں وسیع پیمانے پر تصادم کے امکان کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔

News ID 1922411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha